The following mention appeared in Jang on Nov 18, 2022, at the following link
https://jang.com.pk/news/1160480
مسلم لیگ ق کے سینیٹر کامل علی آغا نے کہا ہے کہ میں سمجھتا ہوں نیا آرمی چیف جو کوئی بھی ہو سینئر موسٹ اور میرٹ پر ہوگا.
وزیراعظم کے معاون خصوصی عطا تارڑ نے کہاکہ دو ہفتے سے جاری لانگ مارچ کے تاخیر کی وجہ اسے آرمی چیف کی تعیناتی سے جوڑنا ہے.
پلڈاٹ کے سربراہ احمد بلال محبوب نے کہا کہ نئی تعیناتی پر لانگ مارچ سے دبائو پیدا کرنا چاہتے ہیں۔
وہ جیو نیوز کے پروگرام ”آپس کی بات“ میں گفتگو کررہے تھے۔ مسلم لیگ ق کے سینیٹر کامل علی آغا نے کہا کہ میں نہیں سمجھتا کہ خان صاحب ناتجربہ کارہیں یاکسی کی باتوں میں آتے ہیں لیڈرکے اردگرد اچھے برے لوگ ہوتے ہیں ہوسکتاہے کہ کچھ اچھے ذہن کے لوگ نہ ہوں جس کا اثر ہوسکتا ہے۔
کامل علی آغا نے کہاکہ خان صاحب شبہ ظاہر کررہے ہیں کہ اگر نوازشریف جس آرمی چیف کاچناؤ کریں وہ میرے ساتھ زیادتی کرے ڈس کوالیفائی کرے یا نوازشریف اپنے کرپشن کے کیسز معاف کرائے اورخان صاحب اپنے بیانیے کے ذریعے کئی عرصے سے یہ بات کررہے ہیں۔